• news

پاکستان، جاپان کے ثقافتی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں : جونیا ماتسوورا

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان اور چاپان کے درمیان پہلے سے بہتر ثقافتی تعلقات موجود ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منسٹرڈپٹی چیف آف مشن (ابمیسی آف جاپان) جونیا ماتسوورا نے لاہورآرٹس کونسل(الحمرائ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کے ساتھ الحمراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔منسٹرڈپٹی چیف آف مشن (ابمیسی آف جاپان جونیا ماتسوورا) نے الحمراء کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور الحمراء کمپلیکس کو زبر دست ،خوبصورت اوردیدہ زیب ثقافتی ادارہ قرار دیا۔ انہوں نے الحمراء آرٹ گیلری میں طالبات کی طرف سے لگائی گئی نمائش دیکھی اور لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی طالبات کے کام کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن