مالی بدعنوانی کیس‘ جی ڈی اے کے دو سابق ڈائریکٹر جنرلز پر فرد جرم عائد
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کی احتساب عدالت نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی میں ملوث گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو سابق ڈائریکٹر جنرلز اسد علی اور دالدار دانش پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ملزمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے دوران ملازمت اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کئی عدد سرکاری پلاٹس اور چھ عدد کوارٹرز غیر قانونی طور پر مختلف لوگوں کو الاٹ کیے تھے جبکہ اس کے علاوہ پرائیوٹ افراد کو3 عدد کیبن اور کئی کو سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر اجارے پر دی تھی۔