• news

دوحہ سے لاہور آنے و الی قطر ائر ویز کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، لندن جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی پر قازقستان اتار لیا گیا

لاہور+ اسلام آباد ( خبرنگار+صباح نیوز) دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ایئر ویز کی پرواز سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا پرندہ ٹکرانے سے پرواز غیر متوازن ہوئی تاہم پائلٹ نے جہاز پر بروقت قابو پالیا اور جہاز کسی حادثہ سے بچ گیا ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے انجن میں کچھ خرابی آئی ہے اسے ٹھیک کرنے کے بعد طیارہ پرواز کے قابل ہو جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہنگامی لینڈنگ سے مسافروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا مگر طیارے کے انجن کو معمولی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد سے لندن جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 786 کو میڈیکل ایمرجنسی پر قازقستان اتار لیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز ایک مسافر کو فوری طبی امداد دینے کیلئے قازقستان اتارا گیا ہے۔ بیمار مسافر اور اسکے ساتھی کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ دونوں مسافروں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ بعد میں پرواز معمول کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لندن کیلئے روانہ ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن