امریکی صدر کے مشیر پیٹر لوائے اور رچرڈ اولسن پاکستان آئیں گے
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر کے مشیر پیٹر لوائے اور پاکستان افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن پاکستان کا دورہ کرینگے۔ دورے میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اور علاقائی امور پر بات ہو گی۔ دونوں کا دورہ شیڈول نہیں۔ پاکستان کو امریکہ بھارت بڑھتے ہوئے روابط پر سخت تشویش ہے۔ اس درے میں پاکستان اپنے تحفظات سے آگاہ کریگا۔