• news

شہری ہونے کی حیثیت سے ڈاکٹر عاصم نے کینیڈین حکومت سے مدد مانگ لی ہائی کمشنر کی احتساب عدالت میں ملاقات

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم نے کینیڈا شہری کی حیثیت سے کینیڈین حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی درخواست کے نتیجے میں کینیڈین ہائی کمشنر نے احتساب عدالت میں ان سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عاصم نے کچھ دستاویزات بھی انکے حوالے کیں۔نیب نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کی شدید مخالفت کر دی۔ نیب نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا جس کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو ضمانت مل گئی تفتیش متاثر ہو گی۔ احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم کو الاٹ زمینوں کا اصل ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن