• news

فاسٹ بائولر جنید خان نے مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہونے پر غور شروع کردیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر ) قومی سلیکٹرز کی جانب سے بار بار نظر انداز کیے جانے والے فاسٹ بالر جنید خان نے مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہونے پر غور شروع کردیا ہے ۔ 26سالہ جنید خان 71ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ قومی ٹیم کے موجود ہ فاسٹ بالرز میں سب سے زیادہ شکار کرنے والے گیند باز ہیں تاہم سلیکشن کمیٹی نے انہیں دورہ انگلینڈ کے لیے بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا کیونکہ انکے خیال میں جنید گزشتہ سال گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد ابھی تک فٹنس حاصل نہیں کرپائے ہیں ۔فاسٹ بالر کے خاندان کے ایک فرد نے میڈیا کو بتایاکہ جنید خان ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بہت مایوس ہوچکے ہیں اور اب مستقل طور پر انگلینڈ میں سکونت اختیار کرنے پر غور کررہے ہیں جہاں انکے ٹیلنٹ کی قدر ہے تاکہ وہاں اپنے کرکٹ کیریئر نئے سرے سے شروع کرسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن