• news

پاکستان میں کھیلوں کے میدان دہشت گردی کی وجہ سے خالی ہوئے ہیں : پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پہلے میئر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان کھلاڑیوں سے محروم ہیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے کھیلوں کے میدان خالی ہوئے۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعظم کا کیا وعدہ پورا کیا۔ ہمیں کھیلوں کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنا ہے۔ نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن