• news

طارق فاطمی کی تقرری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی تقرری کیخلاف درخواست پر وکیل کو قانونی نکات پر عدالت کی معاونت کرنے کیلئے مہلت دیدی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وہ قانون بتائیں جس کے تحت طارق فاطمی کو کام سے روکا جائے۔درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ طارق فاطمی آئینی عہدہ نہیں رکھتے، نہ ہی پارلیمنٹ سمیت کسی کو جواب دہ ہیں۔ خطے کے ممالک بھارت، ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو طارق فاطمی معاون کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کینیڈا اور قطر کے پاکستانی سفارتخانوں میں دوہری شہریت رکھنے والوں کو بھرتی کرایا۔ مراکش کے پاکستانی سفارتخانے میں بھی بغیر سمری تعیناتیاں کیں ۔

ای پیپر-دی نیشن