• news

سندھ کا بجٹ 11 جون ہفتہ کو پیش کیا جائیگا 26 ہزار ملازمین کیلئے رقم مختص نہ کرنیکا فیصلہ

کراچی (وقائع نگار) صوبہ سندھ کا سالانہ بجٹ پرسوں بروز ہفتہ 11 جون 2016ء کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ سالانہ بجٹ صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ صبح 11 بجے بجٹ اجلاس کے دوران پیش کریں گے۔ 12 جون بروز اتوار شام 5 بجے صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کریں گے۔دریں اثناء حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 26ہزار ملازمین کیلئے رقم مختص نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد کنٹریکٹ اورعارضی ملازمین کومستقل کرنے کا فیصلہ بھی تاحال نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق 2012ء میں تعلیم ،صحت اوربلدیات کے محکموں میں 26 ہزار سے زائد ملازمین بھرتی کئے گئے تھے ۔ان میں سے بعض ملازمین پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کے کوٹہ پربھرتی ہوئے ۔بلدیات میں 13 ہزار، محکمہ تعلیم میں 7 ہزار اور صحت میں 6 ہزار ملازم بھرتی کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن