• news

کرد جنگجوئوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں: جرمن ادارے

برلن (اے پی پی) جرمن اداروں کی طرف سے جاری کی گئی امن رپورٹ 2016ء میں عرب ممالک کے حوالے سے جرمن حکومت کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کْرد جنگجوؤں کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن حکومت نے 2014ء میں کردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اس کا مقصد کردوں کی داعش کے خلاف لڑائی میں انہیں مدد فراہم کرنا تھا۔ رپورٹ میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن