• news

پمز کے شعبہ برن سنٹر میں زیر علاج خاتون ٹیچر دم توڑ گئی: ڈاکٹروں نے علاج ٹھیک نہیں کیا: لواحقین کا احتجاج

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کے شعبہ برن سنٹر میں زیر علاج خاتون ٹیچر گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ٹیچرکا جسم پچاسی فیصد جل چکا تھا بری طرح جھلسنے کی وجہ سے اس کا دماغ، پھیپھڑے جگر اور دل کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔ دوسری جانب مرحومہ کے لواحقین کا الزام تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کی بیٹی کا علاج ٹھیک طریقے نہیں کیا اور وقت ضائع کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی اعلٰی حکام ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت پر انکوائری کروائیں۔ انہوں نے برن سنٹر کے باہر احتجاج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن