ترکی کی کثیر القومی فضائی مشق میں ڈپٹی چیف آف ائر سٹاف کی شرکت
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ائر سٹاف ائر مارشل مجاہد انور خان نے ترکی میں منعقد ہونے والی کثیر القومی فضائی مشق میں شرکت کی۔ ترکی میں پاکستانی سفارت خانہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان سعودی عرب نیٹو ممالک کی فضائیہ اٹلی آذربائیجان اور نیدرلینڈ کی ائر فورسز اس مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔