مضاربہ سکینڈل کیس‘ ایک گواہ پر جرح مکمل‘ 29 کی کل طلبی
اسلام آباد(نامہ نگار) احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل میں مزید 29 گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی، احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے ملزم راشد منہاس اور عبدالرحمن کے کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نیب مقدمہ کو سنجیدہ نہیں لے رہا، راشد منہاس کا شریک ملزم عبدالرحمن بھی عدالت کے روبرو پیش ہوا، ملزموں کے وکیل نے ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی، عدالت نے غیر حاضر 29گواہوں کو جمعہ کو طلب کرلیا۔