• news

جھنگ: اغواء ہونیوالی بیٹی کو پنچایت کے ذریعے واپس لا کر مار ڈالا

جھنگ (نامہ نگار) تھانہ موچیوالہ کے علاقہ میں اغواء ہونے والی لڑکی کو بذریعہ پنچایت واپس لا کر باپ نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبری 444 کے رہائشی عبدالرحمن نے پولیس کو اطلاع کرتے ہوئے بتایا کہ سبطین کی جواں سالہ بیٹی سمعیہ ناز ایک ماہ قبل اغواء ہو گئی تھی جس کو اس کے والد سبطین نے بذریعہ پنچایت واپس کرایا تھا، گذشتہ صبح اسی رنجش کی بناء پر سبطین نے مبینہ طور پر فائر کر کے سمیعہ ناز کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
بیٹی قتل

ای پیپر-دی نیشن