قصور : گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی، حالت تشویشناک
قصور (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) پرانی سبزی منڈی کے قریب گھریلو جھگڑے پر خاوند نے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نازیہ کی ڈیڑھ سال قبل سلیم سے شادی ہوئی تھی، اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ اس کے خاوند سلیم نے جھگڑے سے تنگ آ کر گھر والوں سے مل کر نازیہ کو آگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے نازیہ کی تشویشناک حالت پر اسے جناح ہسپتال لاہور میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تشویش شروع کر دی ہے۔