نیب کے زیرحراست سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت کی طبیعت خراب پی آئی سی لاہور منتقل کر دیا گیا
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب) کے زیرحراست سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے مختلف الزامات کے تحت گرفتار سابق ایم ڈی پیپکو کو فوری طور پر پی آئی سی (لاہور) میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کچھ عرصہ قبل ان کو پیس میکر ڈالا گیا تھا جس میں کچھ مسائل سامنے آئے ہیں اب اس کو ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ طاہر بشارت چیمہ کے دل کے مکمل ٹیسٹ کرکے ان کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
طاہر بشارت چیمہ