• news

مریم نواز خواجہ آصف کے شیریں مزاری سے متعلق ریمارکس پر سخت نوٹس لیں: آصفہ وزیر دفاع کا معافی مانگنے کا طریقہ درست نہیں: بختاور کا ٹوئیٹ

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواجہ آصف کے شیریں مزاری کے حوالے سے ریمارکس پر سخت نوٹس لیں۔ دریں اثناء بختاور بھٹو نے بھی ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ خواجہ آصف کا شیریں مزاری سے معافی مانگنے کا طریقہ درست نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے معافی مانگنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن