• news

احتساب وزیراعظم اور انکے اہلخانہ سے شروع ہونا چاہیے‘ ٹی او آر پر موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے : زرداری

دبئی (نوائے وقت نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ احتساب وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ سے شروع ہونا چاہیے۔ٹی او آر کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ سابق صدر نے یہ باتیں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے کیں جنہوں نے دبئی میں ان سے ملاقات کی۔ آصف زرداری نے انہیں ہدایت دی کہ پانامہ لیکس پر حکومت کوٹف ٹائم دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کو نظر انداز نہیں کرسکے۔ تمام فیصلے اپوزیشن کی مشاورت سے کئے جائیں۔ خورشید شاہ نے زرداری کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
زرداری

ای پیپر-دی نیشن