• news

بھارت : ٹیوب ویل سے پانی بھرنے پر انتہا پسند ہندو نے دلت کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

اترپردیش (آن لائن) بھارت کی ریاست اتر پریش میں اونچی ذات کے ہندو انتہا پسندوں نے سرکاری ٹیوب ویل سے پانی بھرنے کی پاداش میں نچلی ذات (دلت) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ میڈیارپور ٹ کے مطابق 25سالہ دلت کو اتر پردیس کے علاقے چو ہرا ئی میں کیلاش پاٹھک نامی اونچی ذات کے ہندو نوجوان نے اس وقت گولیاں مار دیں جب اس نے ایک سرکاری ٹیوب ویل سے پانی لینا چاہا۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ ہو گئی اور اونچی اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ زخمی شخص کو اسپتال داخل کر دیا گیا جب کہ حملہ آور روپوش ہو گیا۔
ہندو/ حملہ

ای پیپر-دی نیشن