• news

قرآن پاک کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ‘ پہلی سے 12 ویں تک تعلیم لازمی ہو گی

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت تعلیم و تربیت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ وزیر مملکت تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پہلی سے بارھویں جماعت تک سکول‘ کالج میں قرآن کی تعلیم لازمی ہوگی‘ پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک واقعات سے متعلق سورتیں پڑھائی جائیں گی اور دسویں سے بارھویں جماعت تک احکامات پر مبنی سورتیں پڑھائی جائیں گی۔ وہ جمعرات کو مولانا شیرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔ وفاق کی تجاویز کا جائزہ لے کر جلد آگاہ کریں گے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے ساتھ نصاب کا میٹریل شیئر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ قرآن نصاب کا حصہ ہوگا جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک واقعات سے متعلق سورتیں پڑھائی جائیں گی اور دسویں سے بارھویں جماعت تک احکامات پر مبنی سورتیں پڑھائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر جماعت کے روزانہ پندرہ منٹ قرآن کی تعلیم کے لئے مختص ہونگے اور قرآن پاک کی تعلیمات سے متعلق تجاویز صوبوں کو فراہم کر دیں گے۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ وزارت تعلیم کا اقدام احسن ہے مکمل تعاون کریں گے۔
قرآن/تعلیم

ای پیپر-دی نیشن