• news

تیسرے روزے بھی سبزیوں اور پھلوں کی کھلے عام گرانفروشی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں 3 رمضان کو بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی کھلے عام گراں فروشی جاری رہی اور اندرون شہر، علامہ اقبال ٹاون، الحمد کالونی، نیلم بلاک، گارڈن ٹاون، گلبرگ، ایجوکیشن ٹاون، فیصل ٹاون ،اچھرہ ،سمن آباد، مزنگ اور گلشن راوی ،سبزہ زار سمیت دیگر علاقوں کے صارفین کے مطابق دکانداروں نے انکو سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 50 روپے سے بھی زائد میں فروخت کئے ہیں۔ سبزیوں میں ایک کلو آلوکچا چھلکا کی قیمت31 روپے مقرر کی گئی لیکن دکاندار اسے37 روپے تک فروخت کرتے رہے۔ پیاز 27 کی بجائے50 روپے، ٹماٹر 18 روپے کی بجائے40، لہسن دیسی 175 روپے، ادرک 65 روپے،لہسن چائنہ 190روپے،ادرک چائنہ110روپے،بینگن42روپے، پالک 25 روپے، کھیرا 45 روپے، کریلے 50 روپے، لیموں دیسی 295 روپے، پھلیاںرواں 75 روپے، بند گوبھی 35 روپے، پھول گوبھی 70 روپے، سبز مرچ 90 روپے، شملہ مرچ 75 روپے، اروی100 روپے، گھیا کدو 42 روپے، گھیا توری 40 روپے، مٹر 125 روپے، مولی 18 روپے، بھنڈی 70 روپے، ٹینڈے دیسی 60 روپے، پھلوں میں سیب سفید 80 روپے کی بجائے 95 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 141 کی بجائے 235 روپے، کھجور عراقی 116 روپے کی بجائے 200 روپے، فالسہ 130 روپے، آڑو 200 روپے، آلوبخارہ 255 روپے، آم دوسہری 120 روپے، آم دیسی 65روپے،آم سندھڑی 116 روپے، کیلا اول درجن 150 روپے، کیلا دوم 100 روپے، خربوزہ 57 روپے، الیچی 250 روپے ،کھجور اصیل 220 روپے اور کھجور ایرانی اول 270 روپے میں فروخت ہوئی۔
سبزیوں، پھلوں کی گرانفروشی

ای پیپر-دی نیشن