• news

شیریں مزاری کیخلاف نازیبا الفاظ: معافی نامہ میں خواجہ آصف پھر ’’پھسل‘‘ گئے

لاہور (محمود صادق، دی نیشن رپورٹ) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف قومی اسمبلی میں توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر خواجہ آصف کی طرف سے تحریری معافی نامہ میں پھر انکی زبان پھسل گئی۔ وفاقی وزیر دفاع نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر پکارا تھا وفاقی وزیر نے معافی نامہ میں ’’ہراساں‘‘ کا لفظ استعمال کیا جو مناسب نہیں ہے۔ توقع کی جاتی ہے خواجہ صاحب مستقبل میں اپنی تقریر اور تحریر میں محتاط رہیں گے۔
پھسل گئی

ای پیپر-دی نیشن