ڈوپ ٹیسٹ کا سلسلہ اب بند کیا جائے :روسی ویز کھیل
ماسکو(سپورٹس ڈیسک) روسی وزیر کھیل وٹالی میوٹکو نے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج چھپانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے ڈوپ ٹیسٹ کو نہیں چھپایا گیا ہے ۔جرمن میڈیا کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کا مقصد روس کو ریو اولمپکس میں شرکت سے روکنا ہے ۔انہوںنے اس الزام کو بھی مسترد کردیا کہ کسی فٹ بالر کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کو چھپایا گیا ہے۔اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے سابق چیف کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے الزامات ملک چھوڑنے کے بعد لگائے ہیں ۔ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ اب اولمپکس کے حوالے سے دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ کا سلسلہ بند کیا جائے ۔55ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔22ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے جبکہ دو کے بی سیمپلز کلیئر ہو چکے ہیں ۔لیبارٹری میں جتنے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں ان کو ختم کیا جائے۔جس لیبارٹری نے ڈوپ ٹیسٹ کے غلط نتائج دیئے اس پر پابندی لگائی جائے۔