• news

وزیراعلیٰ پنجاب سے کھیلوں کی حالت زار بہتر بنانے کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے صوبہ میں کھیلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے سپورٹس کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سردار نوید حیدر نے کہا کہ مناسب حکمت عملی نہ ہونے کے باعث پاکستان کی تمام کھیلیں تباہی کا شکار ہوئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کھیلوں کی بہتری کیلئے کچھ کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں کام کرنے کا جذبہ بھی ہے اسی لیے انہیں جلد از جلد ٹیکنوکریٹس اور کھلاڑیوں پر مشتمل کمیٹی بنانے چاہیے۔ جو تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنائے جس میں نوجوانوں کی تربیت سمیت ٹریننگ سمیت دیگر معاملات طے کیے جائیں کیونکہ جب تک نوجوانوں پر کام نہیں کیا جائے گا اس وقت کھیلوں میں کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن