کار حادثہ میں گارڈ کی ہلاکت کا کیس، روحیل اصغر کی ایک لاکھ کے مچلکوں پر ضمانت منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے کار حادثے میں نجی سکیورٹی کمپنی کے گاڑد کی ہلاکت کے مقدمہ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کار حادثہ میں سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے مقدمہ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی عبوری ضمانت کنفرم کرانے کی درخواست پر سماعت کی ۔ وکیل صفائی ضیاء حسین کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ان کے موکل کو چالان میں بے گناہ قرار دیا ہے ۔ پولیس کو سی ڈی بھی فراہم کی گئی ہے جس کے مطابق حادثے کے وقت روحیل اصغر ایک ٹی وی پروگرام میں تھے۔