صومالیہ :الشباب کا افقی یونین کے بیس پر حملہ جھڑپ:60 ایتھوپین فوجی 110 جنگجو ہلاک
موغا دیشو (بی بی سی+ آئی این پی+ رائٹرز) صومالیہ میں سرگرم شدت پسند گروہ الشباب نے کہا ہے اس نے صومالیہ میں افریقی یونین کے فوجی اڈے پر حملہ کر کے ایتھوپیا کے 60 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دوسری جانب افریقی یونین مشن کا کہنا ہے کہ اس نے الشباب کا حملہ پسپا کر کے 110 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ہلگن کے شہریوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ افریقی یونین مشن (ایمسوم) صومالیہ کی حکومت کی حمایت کرتا ہے جو شدت پسند تنظیم الشباب سے ملک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے لڑائی کر رہی ہے۔ ایمیسوم نے ٹویٹس کے ایک سلسلے میں بتایا کہ ان کے فوجیوں نے صومالیہ کی فوج کے ساتھ مل کر ’حملہ آوروں کو واپس دھکیل دیا‘۔ الشباب کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 100 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے لیکن کینیا کے حکام نے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی تھی۔