کینسر میں مبتلا اہلیہ لندن کے ہسپتال میں داخل عوام صحت یابی کیلئے دعا کریں: ڈاکٹر عاصم
کراچی (این این آئی) سابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین سخت علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل کردی گئی ہیں۔ انہیں ڈاکٹروں کے مشوروں کے بعد اور دن بہ دن ان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زرین حسین گذشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی طبیعت میں مزید خرابی ان کے شوہر ڈاکٹر عاصم حسین کی نظربندی کے بعد ہوئی اور ان کی طبیعت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوگئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے بہی خواہوں، دوست احباب، رشتہ داروں اور عوام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ان کی اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔