رحمان ملک کی ایدھی سے ملاقات، بیرون ملک علاج کی درخواست، سماجی رہنما نے مسترد کر دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک ایدھی سنٹر گئے اور انہوں نے وہاں عبدالستار ایدھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے عبدالستار ایدھی کی خیریت دریافت کی اور بیرون ملک علاج کرانے کی درخواست کی۔ رحمان ملک نے کہا آصف زرداری کے کہنے پر پارٹی کی طرف سے آیا ہوں۔ عبدالستار ایدھی نے بیرون ملک علاج سے انکار کر دیا اور کہا اپنے ملک میں سرکاری ہسپتال میں علاج کراؤں گا۔ رحمان ملک نے پارٹی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایدھی صاحب کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔ ایم کیو ایم کے آپس کے جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتا۔