• news

قطری پرچم کی توہین: امریکی سفیر طلب، ڈانا شیل نے معافی مانگ لی

دوحا (رائٹرز) قومی پرچم کی فوجیوں کے ہاتھوں توہین کے الزام پر قطر نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا اور اس سے وضاحت مانگی گئی۔ بتایا جاتا ہے سوشل میڈیا پر ائر بیس پر امریکی فوجیوں نے قطر کے پرچم کو پکڑ رکھا ہے اور ہنس رہے ہیں۔ اس پر کافی غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ امریکی خاتون سفیر ڈانا شیل سمتھ نے قطری نائب وزیر خارجہ سلطان المرکھی سے ملاقات میں اس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے۔ امریکی فوج نے انکوائری شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن