• news

لیسکو نے عدم ادائیگی پر شاہی قلعہ فیض پور انٹرچینج سمیت کئی سرکاری محکموں کے بجلی کنکشن منقطع کر دئیے

لاہور (آن لائن) لیسکو نے عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری محکموں کے بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔ بجلی کا کنکشن کٹ جانے کے باعث سرکاری دفتر میں ملازمت کرنے والے افسروں اور ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی 4 کروڑ سے زائد رقم کی عدم ادائیگی پر لیسکو ناردرن سرکل نے سیکرٹری پانی و بجلی کی ہدایت پر فیض پور انٹرچینج کا 22 لاکھ روپے عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹ دیا۔ ایک لاکھ 62 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر شاہی قلعہ کا کنکشن بھی منقطع کردیا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذمہ عدم ادائیگی کی مد میں 4 لاکھ روپے واجب الادا ہیں اُن کا کنکشن بھی کٹ گیا۔ ویٹرنری کالج ایک لاکھ 20 ہزار کا نادہندہ ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ آثار قدیمہ اور سٹریٹ لائٹس بھی عدم دائیگی کے باعث کنکشن منقطع کروا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن