کراچی: کالعدم لشکر جھنگوی، سندھ نیشنلسٹ موومنٹ کے 2کارکنوں سمیت 3 ملزم گرفتار کوہاٹ میں 30 مشتبہ افراد پکڑے گئے
کراچی +کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ +آن لائن) ترجمان رینجرز نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی سے کریکر حملوں میں ملوث ملزم کا مران کو گرفتار کر لیا ہے، کامران کی گرفتاری ملزم سعید اور عبید کی نشاندہی پر عمل میں آئی، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقوں گلشن بونیر اور سٹیل ٹائون میں کارروائی کر کے کالعدم لشکر جھنگوی اور سندھ نیشنلسٹ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے2کارکنوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم وقاص عرب بسرا نے 6 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم عبدالرزاق بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ادھر ڈیری بانڈہ کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، مشتبہ افراد سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔