• news

اسلحہ کے زور پر جناح ایونیو بلاک کر کے دہشت پھیلانے والے ملزم سکندر اور اسکی اہلیہ کیخلاف فیصلہ 22 جون تک مؤخر

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلحہ کے زور پر سات گھنٹے تک جناح ایونیو بلاک کر کے دہشت پھیلانے والے ملزم سکندر اور اسکی اہلیہ کیخلاف فیصلہ 22 جون تک مؤخر کر دیا ہے، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے سکندر فائرنگ کیس میں فیصلہ سنانے کے لئے گزشتہ روزکی تاریخ مقرر کر رکھی تھی ،ملزم سکندر اور اس کی اہلیہ کنول عدالت میں پیش ہوئے مگر نامعلوم وجوہ کی بنا پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا اور عدالت نے فیصلہ سنانے کے لئے 22 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن