• news

’’سیدہ کائناتؓ کو آئیڈیل بنائے بغیر نئی نسل کا مستقبل تابناک نہیں بنایا جاسکتا‘‘

لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہاکہ آج کی عورت کو سیدہ کائنات فاطمہ الزہراہ ؓ کی صفات میں ڈھل کر انکے کردار کا مظہر بننا ہو گا ۔سیدہ کائناتؓ کی شخصیت کو آئیڈیل بنائے بغیر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنانا ممکن نہیں ۔حضرت فاطمہ الزہرہؓ کی شخصیت پوری انسانیت کیلئے مینارہ نور ہے۔تعلیمات زہرہ ؓ پر عمل کرنے میں ہی دنیا و آخرت کی نجات ہے۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہرہ ؓ کے یوم وصال کے حوالے سے منعقدہ فکری نشست سے خطاب کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ حضورؐ نے فرمایا ہے کہ فاطمہ ؓ میرے جگر کا ٹکڑا ہے،جس نے اسے ناراض کیا بے شک اس نے مجھے ناراض کیا ۔تاجدار کائناتؐ کا معمول تھا کہ جب سیدہ فاطمہ ؓ آپکی بارگاہ میں تشریف لاتیں تو آ قائے دو جہاںؐ شفقت اور ازراہ محبت اپنی لاڈلی بیٹی کے استقبال کیلئے کھڑے ہو جاتے ’’ مرحبا یا فاطمہ ؓ ‘‘ کہہ کر انکا ہاتھ پکڑ لیتے اور اسے بوسہ دیتے ۔

ای پیپر-دی نیشن