• news

پنجاب یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن کے درمیان معاہدہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (او آر آئی سی )اور انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن (آئی آر پی)کے درمیان انڈسٹریل ، کمرشل سیکٹر اور تعلیمی اداروں میں روابط بڑھانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر آفس میں کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز، قائم مقام خزانہ دار رائو محمد شریف، چیف ایگزیکٹیو آفیسر آ ف آئی آر پی عابد ایچ کے شیروانی ، رحمت اللہ ، ڈاکٹر شکیل اعوان و دیگر نے شرکت کی معاہدے کا مقصد ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کے علاوہ انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان ایسی فضا قائم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن