• news

ڈاکٹر طاہر القادری کا عمر ریاض کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کے والد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور گہرے غم کا اظہارکیا ہے۔ عمر ریاض عباسی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے بچوں اور اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین نے عمر ریاض عباسی کو فون کیا اور ان کے والد گرامی کے انتقال پُر ملال پر تعزیت کی۔پاکستان عوامی تحریک کے وفد جس میں احمد نواز انجم،رانا محمد ادریس،عین الحق بغدادی شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن