پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے 7 سفارتخانوں کی ویب سائٹ ہیک کر لیں: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے مختلف ممالک میں واقع 7 بھارتی سفارت خانوں، ہائی کمشنز اور قونصل خانوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرکے وہاں پاک فوج کی حمایت میں نعرے لکھ ڈالے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ای میل میں ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے انقرہ (ترکی)، ایتھنز (یونان)، میکسیکو سٹی (میکسیکو)میں قائم بھارتی قونصل خانے کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ ہیکرز نے ساپولو(برازیل)، بخارست (رومانیہ)، دوشنبے (تاجکستان) اور پیریٹوریا (جنوبی افریقہ) میں قائم سفارت خانوں کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کیا اور خود کو 'رومانوی اور 'دخل انداز کے نام سے ظاہر کیا۔ان سفارت خانوں کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام میں ہیکرز نے پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لکھا۔ہیکرز نے انقرہ، ایتھنز اوردوشبنے کی ویب سائٹ پر 'وی راک یو شاک، خوفزدہ مت ہو' پاکستان زندہ باد اور پاکستان کی طاقت کو محسوس کرو' جیسے نعرے لکھے۔دوسری جانب اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمشن کے نمائندے نے اس حوالے سے کچھ بتانے سے انکار کردیا۔
ہیکرز