ہلیری کی ذاتی اکاؤنٹ سے کی جانے والی ای میلز پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق تھیں: امریکی اخبار
نیو یارک (اے پی پی) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی اپنے ذاتی سرور کے ذریعے کی جانے والی ای میلز پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق تھیں۔ اس بات کا انکشاف معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت تحقیقات کیلئے ایف بی آئی کے پاس ہے ہلیری کلنٹن نے بطور وزیر خارجہ اسلام آباد میں تعینات سفارتی عملہ کے ساتھ خط و کتابت میں زیادہ تر مبہم زبان استعمال کی اور ڈرونز اور ’’ سی آئی اے ‘‘ جیسے الفاظ کے استعمال سے گریز کیا۔ انہوں نے ڈرونز حملوں کے اہداف کا بھی کوئی واضح ذکر نہیں کیا۔ ایف بی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ان ای میلز کے ذریعے پاکستان میں ڈرونز حملوں کے حوالے سے ہدایات کی ترسیل کیلئے ایک غیر محفوظ نظام استعمال کیا گیا حالانکہ اس وقت امریکی حکام کے پاس اس سے زیادہ محفوظ نظام موجود تھا ۔ حکام نے مزید بتایا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ پاکستانی حکام نے کبھی ہلیری کلنٹن کی ان ای میلز تک رسائی میں کامیابی حاصل کی ہو۔
ہلیری/ای میلز