ورکرز ویلفیئر فنڈ کیس، نیب افسرون کو کام کرنا آتا ہی نہیں: سپریم کورٹ
اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئرفنڈ خیبر پی کے میں جعلی ٹینڈرز بھرنے والے ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق کیس میں چئیرمین نیب اور پراسیکیوٹر نیب کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14جون تک ملتوی کر دی ۔ کیس کی سماعت جمعہ کے روز جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ نیب افسران کوکام کرناا ٓتا ہی نہیں،ناپختہ افسر کواتنابڑاکیس دیدیاگیاہے، اگر نیب تفتیش نہیں کرسکتی توکیس پولیس کوواپس بھیج دیں۔ خراب ریفرنس بناکر عدلیہ سے مہرنہ لگوائیں۔ ریفرنس کی تیاری میں قانونی باتوں کے بجائے عام باتوں کاتذکرہ ہے، جس پر سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے بتایا ایک ارب سے زائد کرپشن کامعاملہ ہے۔ عدالت عظمیٰ نے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر نیب کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14جون تک ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ