• news

کوئٹہ : مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹر ز نے دھرنا ختم کر دیا

کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 18روز بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے رہنما ڈاکٹر حفیظ کے مطابق صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ کی مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔ آج سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز کھل جائیں گے، عوام نے دھرنے سے پریشانی کا سامنا کیا معذرت چاہتے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز/ دھرنا ختم

ای پیپر-دی نیشن