وفاق بجلی بقایاجات 102 ارب دے، پنجاب، معاملہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کی دھمکی
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے بجلی کے منصوبہ جات سے پیدا ہونے والی پنجاب کی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے عوض 102 ارب روپے کی رقم کی عدم ادائیگی کی وصولی کے لئے وفاق کو خط لکھ دیا ہے اور عدم ادائیگی پر معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کی دھمکی دی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ پن بجلی کے منافع کی مد میں وفاقی حکومت کے ذمے 102 ارب روپے کے بقایا جات ہیں۔ پنجاب کے 8 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس نیشنل گرڈ کو 1793 میگاواٹ بجلی دیتے ہیں ان میں غازی بروتھا 1450، چیچوکی ملیاں 13.2 نندی پور 13.8 شادیوال 13.5، رینالہ خورد 11، چشمہ بیراج 184، رسول ہائیڈرو پاور سٹیشن 22 جبکہ جناح ہائیڈرو پاور سٹیشن 96 میگاواٹ سسٹم میں شامل کرتا ہے۔
پنجاب خط