• news

بھارت : میڈیکل کالج کی طالبات نے چھیڑنے پر پروفیسر کی لاتوں اور گھونسوں سے دھنائی کر دی

ممبئی (آئی این پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں طالبات نے چھیڑنے پر پروفیسر کی پٹائی کر ڈالی، پولیس نے پروفیسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میڈیکل کالج میں طالبات نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر اپنے پروفیسر کی لاتوں اور گھونسوں سے دھلائی کر ڈالی ۔مہاراشٹرمیڈیکل کالج میں پروفیسر نے طالبہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی تو طلبا و طالبات بپھر گئے ۔ طلبا و طالبات نے پروفیسر کو گھیر کر لاتوں اور گھونسوں سے خوب درگت بنائی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر پولیس نے پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن