گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے کارکنوں کی خواجہ آصف کیخلاف احتجاجی ریلی تصویر پر جوتوں کی بارش، نذر آتش کردیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے کارکنوں نے کھیالی میں خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی، مشتعل مظاہرین نے خواجہ آصف کی تصویر کو جوتوں کا ہار بھی پہنایا۔ ریلی میں شریک مرد و خواتین مظاہرین نے خواجہ کی آصف کی تصویر پر جوتے برسانے کے بعد اسے نذر آتش کر دیا۔ اس مو قع پر مظا ہرین نے شدید نعرے بازی کر تے ہو ئے کہا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں شیری مزاری کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے وہ انتہائی نازیبا اور غیر اخلاقی تھے ، ایسے شخص کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں جو خواتین کی عزت کرنا نہیں جانتا۔