• news

بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائیگا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے+ خصوصی رپورٹر ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی مشقت کے خاتمے کا دن آج منایا جائیگا۔ دن کے منانے کا مقصد نو عمر بچوں کو مشقت سے نجات دلا کر انہیں سکولوں کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔ عالمی دن کی بنیادانٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے 2002ء میں رکھی تھی۔وزیر اعلیٰ نے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت پر جس قدر زیادہ توجہ دی جائے ، قوموں کی ترقی کے امکانات اسی قدر زیادہ روشن ہوتے ہیں لہٰذا بچوں سے محنت و مشقت کے خاتمے اورانکی تعلیم و تربیت پرتوجہ دینا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
عالمی دن

ای پیپر-دی نیشن