بھارت کا جنگی جنون، سویڈن سے جدید لڑاکا طیارے خریدے گا
نئی دہلی (اے پی پی) فرانس سے رافیل طیاروں کے سودے کے بعد اب بھارت کی نظر سویڈن کے جدید جنگی طیارے گرپین پر ہے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے سویڈن میں خود اس طیارے کو پرکھا ۔ ایئر چیف مارشل راہا سویڈن کے 5 دن دورے پر ہیں۔ اس کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات سے وابستہ مختلف معاملات پر بات چیت کریں گے۔ وہ گرپین طیارے بنانے والی سویڈن کی کمپنی ساب کے دورے پر گئے اور سویڈن کی فضائیہ کے پائلٹ کے ساتھ انہوں نے گرپین طیارہ اڑایا۔ ایئر فورس کے ذرائع نے ایئر چیف مارشل راہا کے ذریعہ گرپین طیارہ اڑانے کی تصدیق کی ہے۔ گرپین پانچویں نسل کا کثیر المقاصد ہلکا طیارہ ہے۔ جب بھارت نے 126 کثیر المقاصد طیارے خریدنے کے لئے دنیا کے معروف جنگی طیاروں کی جانچ کی تھی تو یہ رافیل کے بعد دوسرے نمبر پر رہا تھا۔
بھارت/ طیارے