چیف جسٹس نے پی آئی اے ٹکٹوں کے ری فنڈ میں خوردبرد کا ازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پی آئی اے ملازمین کی جانب سے مسافروں سے ٹکٹ ری فنڈ کی رقم میں خورد برد کے معاملہ کا ازخود نوٹس لے لیا، سول ایوی ایشن حکام کو نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نجکاری کیخلاف ملازمین کی ہڑتالوں کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو ٹکٹ ری فنڈ میں کم رقم دی گئی تھی جس پر چیف جسٹس نے معاملے کا ازخود نوٹس لیکر سول ایوی ایشن حکام کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 3 رکنی بنچ 16 جون کو ازخود نوٹس کیس کی سماعت کریگا۔
رپورٹ طلب