• news

گوجرانوالہ: ناجائز تعلقات پر محلہ پنچائت نے بہنوئی اور سالی کا منہ کالا کر دیا، جوتے مارے

گوجرانوالہ + لاہور (نمائندہ خصوصی+خصوصی رپورٹر) سالی کے ساتھ ناجا ئز تعلقات پر محلے داروں نے خود ہی پنچائت لگا کر فیصلہ سناتے ہو ئے محنت کش کا منہ کالا کر کے سالی سمیت جوتوں سے چھترول کر ڈالی، پو لیس نے سات افراد کو حراست میں لے لیا، شہباز کا لو نی کے رہا ئشی شخص عاصم کی شادی سندس کے ساتھ ہوئی تھی جو تین بچوں کی ماں ہے اس دوران عاصم نے اپنی سالی سنبل کے ساتھ مراسم قائم کر کے اسے بھی اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا اس با ت کا علم ہو نے پرمحلے داروں نے متعدد بار عاصم کو وارننگ دی جس پر محلے دار اکٹھے ہو ئے اور علا قہ کے امام مسجد کے ہمراہ عاصم کے گھر پہنچے جہاں پر انہوں نے عا صم اور اس کی سا لی سنبل کو گھر سے با ہر نکالا اور دو نو ں کو گلی میں بٹھا کر پنچائت لگا لی اس دوران محلے داروں نے دو نو ں کو قصور وار قرار دیتے ہو ئے عا صم کا منہ کا لا کر دیا جبکہ محلے دار اور خواتین عا صم اور سنبل کی جوتوں سے پٹائی بھی کر تے رہے ، واقعہ کی اطلا ع ملنے پر پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر عا صم اور سنبل کو اپنی تحویل میں لیکر تھا نے منتقل کر دیا جبکہ عا صم اور سنبل کا منہ کا لا کر نے اور تشدد کا نشا نہ بنا نے کے الزام میں پو لیس نے محلے داروں مجید ،نا ظم شاہ ،طا ہر محمو د ،ریاں ،نا صرسمیت 7 افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آن لائن کے مطاب عاصم اور اسکی سالی پر بھی ناجائز تعلقات کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے لہٰذا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
گوجرانوالہ پنچائت

ای پیپر-دی نیشن