• news

انیس قائم خانی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں وزارت داخلہ کا سندھ حکومت کو خط

کراچی(وقائع نگار) وفاقی وزارت داخلہ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھاہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے سندھ حکومت کو لکھ گئے خط میں کہا گیا ہے انیس قائم خانی کے مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ انیس قائم خانی کا نام سانحہ بلدیہ کیس اور ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن