• news

پیر محل :احاطہ عدالت کے باہر فائرنگ 2 پولیس اہلکار زخمی مقابلے میں خطرناک قیدی ساتھی سمیت ہلاک

پیرمحل+ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگاران) تاریخ پیشی پر لائے گئے عمر قید کے قیدی کو چھڑانے کیلئے ساتھیوں کی قیدیوں کی گاڑی پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی، ملزم قیدی کو لیکر فرار ہوگئے۔ بعدازاں پولیس مقابلہ میں خطرناک قیدی ساتھی سمیت مارا گیا۔ سنٹرل جیل فیصل آباد کے قیدی محمد انصر کو تنسیخ نکاح کے ایک کیس میں سول جج کی عدالت میں پیشی کیلئے لایاگیا تو وہاں پہلے سے موجود قیدی کے دوساتھیوں نے انصر کو چھڑوانے کیلئے احاطہ عدالت کے باہر گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو پولیس اہلکار شبیر احمد اور امیتاز احمد شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں افراد انصر کو پولیس حراست سے آزاد کرواکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن