چھانگا مانگا، فیروز والا، دریا خان اور ساہوکا میں 5 نوجوانوں نے خود کشی کر لی
چھانگا مانگا فیروز والا +ساہوکا+ دریا خان (نامہ نگاران) چھانگا مانگا ، فیروزوالا، دریا خان اور ساہوکا میں 5 نوجوانوں نے خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے چک 17 میں سالہ نوجوان محمد علی نے طویل بیماری سے تنگ آ کر پھندا لے لیا۔ چک 31 ہنجروال کے 22 سالہ نوجوان یونس عرف کالی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ فیروز والا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان ذیشان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں ساہوکا کے چک نمبر 40 کے بی کے پیر غلام رسول چاولیانہ نے اپنے نوجوان بیٹے پیر محمد عابد چاولیانہ کو کسی بات پر ڈانٹ دیا دلبرداشتہ ہو کر پیر محمد عابد نے پھندا لے لیا۔ علاوہ ازیں دریا خان میں دریا خان کے نواحی علاقہ خانسر کا سفیر حسین عرصہ سے بے روزگاری کا شکار تھا سود کی رقم بروقت ادا نہ کرنے کے خوف میں مبتلا تھا پھندا ڈال کر درخت سے جھول گیا۔