سعودی عرب نے غیر ملکی انجینئروں کے لئے ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا
جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی انجینئرز کونسل (ایس سی ای)نے مملکت میں نئے بھرتی کیے جانے والے غیرملکی انجینئروں کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔اس کے علاوہ انھیں انٹرویو بھی دینا ہوگا اور دونوں میں پاس ہونے کی صورت ہی میں وہ ملازمت کے اہل قرار پائیں گے۔ایس سی ای کے سربراہ جمیل البجاوی نے ایک اخباری انٹرویو میںیہ بات کہی۔